Geo News
Geo News

پاکستان
13 جنوری ، 2013

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ…سانحہ کوئٹہ اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعظم کوئٹہ پہنچے تو ائرپورٹ پر صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء قمرزمان کائرہ اور سردار محمد عمر گورگیج بھی ہمراہ تھے۔کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم ائرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاوس پہنچے جہاں انہیں کوئٹہ کی صورتحال پر صوبائی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دورے کے دوران ہزارہ برادری کے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔

مزید خبریں :