Time 25 اکتوبر ، 2023
کھیل

پچھلے 2 دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں، بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک کا کہنا ہے کہ پچھلے دو دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں،  اب ہر کسی کی نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا۔

چنئی میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے کہا کہ جنوبی افریقا بہترین فارم میں ہے، ہمیں اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،ہمیں مستحکم پلان کے ساتھ آنا ہوگا ، ہر بال پر مقابلہ ہوگا۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بھی کوالٹی بیٹرز موجود ہیں، ہر پلیئر کا بیٹنگ میں اپنا انداز ہے، مجھے بیٹرز کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف مثبت ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، پاکستان ٹیم میں بڑا ٹوٹل سجانے کی صلاحیت موجود ہے، گیم پلان پر کلیئر ہونا اور اس پر عمل کرنا کافی اہم ہے۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ ہم بطور ٹیم جہاں ہونا چاہتے ہیں، وہاں نہیں ہیں،  خواہش ہے کہ پاکستان پاور پلے میں اور بہتر بیٹنگ کرے ، سعود شکیل کمال کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں، وہ کافی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کا اب بھی چانس ہے، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، امید ہے جمعہ کے میچ کے ساتھ ہمارے لیے چیزیں بہتر ہو جائیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔

پاکستان اب 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :