Time 25 اکتوبر ، 2023
کھیل

پروٹیز سے مقابلے میں 2 روز، علی ظفر کی پاکستان کو فتح کی پیشگی مبارک پر مداح حیران

قومی ٹیم 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی/فوٹوفائل
 قومی ٹیم 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی/فوٹوفائل

گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مقابلے سے قبل ہی قومی ٹیم کو فتح کی پیشگی مبارکباد دے دی۔

ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم  14  اکتوبر کو  بھارت، 20  اکتوبر کو   آسٹریلیا اور پھر  23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔

 ایسے میں شائقین کرکٹ کی امیدیں  اب جہاں پاکستان کے اگلے میچز میں فتح  دیکھنے پر مرکوز ہیں وہیں گرین شرٹس دیگر ٹیموں کی ہار  یا جیت پر بھی انحصار کر رہی ہے۔

پاکستان اب  27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا، اس میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ خوفزدہ ہیں وہیں فاسٹ بولر  محمد عامر کا بیان سامنے آچکا ہے ’ اس بار جنوبی افریقا  کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے ‘۔

ایسے میں علی ظفر کی پیشگی مبارکباد نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے، علی ظفر نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ ’ پاکستان کو جمعہ کے روز جنوبی افریقا سے ہونے والے مقابلے میں فتح مبارک ہو‘۔

علی ظفر کی ٹوئٹ پر  شائقین کرکٹ نے کیا تبصرے کیے آپ بھی ملاحظہ کیجیے!

پروٹیز سے مقابلے میں 2 روز، علی ظفر کی پاکستان کو فتح کی پیشگی مبارک پر مداح حیران


مزید خبریں :