پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2023

پاکستان میں کام کرنیوالی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل

پاکستان میں کام کرنے والی تین بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ایکسپورٹ،لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔

ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہے کہ کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی تھی جبکہ کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کر پائیں۔

اس بناء پر وزارت صنعت وپیداوار نے  تین بڑی کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق کارسازکمپنیاں گاڑیوں کے آلات  و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں، ان کمپنیوں پر لازم ہے کہ اپنی پراڈکٹ کا 2 فیصد ایکسپورٹ بھی کریں۔

مزید خبریں :