Geo News
Geo News

پاکستان
13 جنوری ، 2013

پی پی رہنماوٴں، کابینہ کا صدر زرداری کو خط، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش

پی پی رہنماوٴں، کابینہ کا صدر زرداری کو خط، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش

اسلام آباد … پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں اور کابینہ کے اراکین نے بلوچستان کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار صدر زرداری کو خط لکھ کرکیا ہے۔ صدر آصف زرداری کو خط لکھنے والوں میں ندیم افضل چن، مصطفی نواز کھوکھر، فواد چوہدری، شیخ وقاص اور احمد یار ہراج شامل ہیں۔ اپنے خط میں ان رہنماوٴں نے بلوچستان اور کوئٹہ میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ خط میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :