Time 27 اکتوبر ، 2023
دنیا

غزہ میں لوگوں کے دم گھٹ رہے، ہم کب تک مدد کے قابل رہیں گے؟ یو این عہدیدار کی دہائی

لاکھوں لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ دنیا اقدامات کیوں نہیں کرنا چاہتی: اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈورکس کے عہدیدار کی پریس کانفرنس۔ فوٹو فائل
لاکھوں لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ دنیا اقدامات کیوں نہیں کرنا چاہتی: اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈورکس کے عہدیدار کی پریس کانفرنس۔ فوٹو فائل

اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ میں لوگوں کے دم گھٹ رہے ہیں، چند امدادی ٹرکوں سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈورکس کے عہدیدار نے پریس بریفنگ کے دوران دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا امداد کا نظام ڈھے رہا ہے، ہم کب تک مدد کرنےکےقابل رہ سکیں گے، لاکھوں لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ دنیا اقدامات کیوں نہیں کرنا چاہتی۔

یو این عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور ایندھن کی بندش کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، غزہ کے لیے بلاتعطل امداد کی ضرورت ہے، اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ شہریوں اور اسپتالوں کا احترام برقرار رکھا جائے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک عملے کے 57 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 15 افراد صرف ایک ہی روز میں مارےگئے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 2900 سے زائد بچے اور ساڑھے 1700 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

مزید خبریں :