Time 27 اکتوبر ، 2023
پاکستان

غیرملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں، وزیر داخلہ کا دوٹوک اعلان

کسی ملک میں ایسانہیں ہوتاکہ بغیرسرکاری دستاویز کے12سے15ہزارلوگ آتےجاتےرہیں،سرفراز بگٹی۔ فوٹو فائل
کسی ملک میں ایسانہیں ہوتاکہ بغیرسرکاری دستاویز کے12سے15ہزارلوگ آتےجاتےرہیں،سرفراز بگٹی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو دیے گئے الٹی میٹم میں صرف دو روز باقی ہیں، ہم نے جیو میپنگ کر لی ہے اور ہمارا پلان تیار ہے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کسی ملک میں ایسانہیں ہوتاکہ بغیر سرکاری دستاویز کے 12سے 15ہزار لوگ آتے جاتے رہیں، 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں بھی پاسپورٹ آفس شروع کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کاروبار پر کوئی پابندی نہیں، ہم نے صرف اسمگلنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا انتخابات میں سکیورٹی کا چیلنج بہت بڑا ہے لیکن ہم اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہوں گے۔

مزید خبریں :