Time 27 اکتوبر ، 2023
دنیا

امریکا نے حماس، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ارکان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے حماس اور ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ارکان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں کے نئے مرحلے میں حماس کے اثاثوں، اسے سہولت فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں حماس کے فنڈنگ ​​نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور حماس کی بین الاقوامی مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو روکنے کے امریکا کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے حماس کی مالی سرگرمیوں اور فنڈنگ ​​کے سلسلے کو مسلسل نشانہ بنا کر اس کی صلاحیت مزید کم کرنے کے لیے کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :