کھیل
Time 29 اکتوبر ، 2023

پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کونسی 3 ٹیمیں نہیں ہونگی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس نے 2021 میں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی تھی، منعقدہ سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

مزید خبریں :