Time 31 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیل کا حماس نیول فورس کے سربراہ سمیت 4 سینیئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیل نے حماس نیول فورس کے سربراہ سمیت 4 سینیئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کو نسل کشی سے نہ روکا جاسکا، غزہ میں مزید 400 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے حماس نیول فورس کے سربراہ سمیت 4 سینیئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ 

7 اکتوبرسے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہوگئی جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، شہدا میں سے 73 فیصد بچے،خواتین اور عمررسیدہ افراد ہیں۔

اسرائیلی حملوں سے ہائرایجوکیشن سے وابستہ سوا چار سو طلبہ بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 63 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ غزہ کے ترک فلسطینی دوستی کینسر اسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس کی و جہ سے اسپتال کا ایک حصہ تباہ  ہوگیا۔ 

دن رات فضائی حملوں نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، 45 فیصد رہائشی مکان اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سامان کی قلت کے سبب اقوام متحدہ کو امدادی مشن محدود کرنا پڑگیا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم پر جنون سوار ہے انہوں نے جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ کا وقت ہے، آج ہمیں تہذیب اور بربریت کی قوتوں کے بیچ لکیر بنانی ہے۔

مزید خبریں :