Time 31 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پہلی اور دوسری بیوی میں جھگڑا، شوہر نے دوسری بیوی کو آگ لگادی

متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی: پولیس/ فائل فوٹو
متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

پنجاب میں پہلی اور دوسری بیوی کے روز روز کے لڑائی جھگڑے کے بعد شوہر نے دوسری بیوی کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ  کے بہلول چک میں  2 روز قبل پیش آیا جہاں نصیر نامی شخص نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی جس کے بعد سے خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ2  روز  پہلے ملزم نے پیٹرول چھڑک کر دوسری بیوی کو آگ لگادی، متاثرہ خاتون لاہور کے  اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں ان کی حالت  تشویش ناک ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :