پاکستان
14 جنوری ، 2013

بلوچستان میں گورنرراج کے باوجودگورنرہاوٴس لاہور کے باہر دھرنا جاری

بلوچستان میں گورنرراج کے باوجودگورنرہاوٴس لاہور کے باہر دھرنا جاری

لاہور…بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے اعلان کے باوجود لاہور میں گورنر ہاوٴس کے باہر کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔مظاہرین نے سینہ کوبی شروع کر دی۔ملک بھر کے دیگر شہروں کی لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ اور گورنر ہاوٴس کے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔نماز فجر کے بعد گورنر ہاوٴس کے باہر شرکاء نے سینہ کوبی کی۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بلوچستان میں گورنراج کے نفاذ کے اعلان کی خبر ملتے ہی گورنر ہاوٴس لاہور کے باہر کی فضاء نعروں سے گونج اٹھی،مظاہرین کے چہروں پر اطمینان نظر آیا کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں لیکن انھوں نے دھرنے کا خاتمہ کوئٹہ دھرنے کے ساتھ مشروط کر دیا۔شرکاء کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کا فیصلہ آنے پر ہی دھرنا ختم ہوگا۔

مزید خبریں :