14 جنوری ، 2013
لاہور …لاہور میں لانگ مارچ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بندکی گئی موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کیلانگ مارچ کے روٹ پر موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر لاہور میں لانگ مارچ شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔رات گئے کچھ علاقوں میں چند کمپنیوں کے موبائل تو کھل گئے لیکن زیادہ تر کمپنیوں نے بند ہی رکھے۔تاہم صبح تمام علاقوں میں تمام کمپنیوں نے فون سروس بحال کردی۔