Time 01 نومبر ، 2023
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ انہیں سلو پوائزن دیا جارہا ہے: وکیل پی ٹی آئی

انہیں سابق وزیراعظم والی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا: وکیل پی ٹی آئی آفتاب باجوہ کا بیان— فوٹو: اسکرین گریب
انہیں سابق وزیراعظم والی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا: وکیل پی ٹی آئی آفتاب باجوہ کا بیان— فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بتایا ہے کہ انہیں سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں بتایا ہے کہ انہیں سابق وزیراعظم والی سہولتیں بھی نہیں دی جا رہیں، انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جاتا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وکیل پی ٹی آئی آفتاب باجوہ  نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین کا معائنہ کرے۔

ادھر اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے ایف آئی اے ٹیم نے مزید 5 گواہوں کو پیش کردیا۔

سائفر کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر جرح اور گواہان کے تفصیلی بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی، جیل انتظامیہ نے ملاقات کیلئے منگل اور جمعرات کے دن مقرر کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :