کھیل
Time 01 نومبر ، 2023

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ میں آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکرٹری جے شاہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکرٹری جے شاہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  جے شاہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران مقامی ریاستی ایسوسی ایشنز  کو آتش بازی کرنے سے روک دیا۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دہلی اور ممبئی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے چنانچہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آتش بازی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے دوران مقامی ریاستی ایسوسی ایشنز آتش بازی کرتی ہیں تاہم اس بار ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر  بھارتی بورڈ کے آتش بازی نہ کرنے کے فیصلے کے تحت  دہلی اور ممبئی میں ورلڈکپ میچز کے دوران آتش بازی نہیں ہو گی۔

جے شاہ کا کہنا ہے کہ آتش بازی سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جس وجہ سے یہ اب نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہم حساس ہیں،آئی سی سی کے ساتھ بھی معاملے کو اٹھایا  ہے، ماحول کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

مزید خبریں :