Time 26 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کیلئے بری خبر

بھارت اپنے گزشتہ پانچوں میچز میں فتح کے بعد ورلڈکپ کے پوائٹنس ٹیبل پر سرفہرست براجمان ہے/فوٹوفائل
بھارت اپنے گزشتہ پانچوں میچز میں فتح کے بعد ورلڈکپ کے پوائٹنس ٹیبل پر سرفہرست براجمان ہے/فوٹوفائل 

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے حوالے سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔

کچھ روز   قبل بنگلا دیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق خبر سامنے آئی تھی کہ ہاردک تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں لہٰذا ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک بتائی گئی تھی۔

اب بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی ہیں ہاردک کو معمولی چوٹ کا سامنا بھی ہے جس کے باعث بھارتی آل راؤنڈر انگلینڈ کے میچ کے ساتھ ورلڈکپ کے مزید 3 میچز میں  بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم انھیں انجری سے مکمل صحت یابی تک گیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی، میڈیکل ٹیم کے مطابق وہ ہاردک کو جلد ہی پچ پر بھیجنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کا متبادل لانے کے بجائے ورلڈکپ کے اہم میچز کیلئے ہاردک کا انتظار کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا انجری کے باعث اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی  نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں شیڈولڈ ہے۔

بھارت ورلڈکپ میں اب تک پانچ میچز میں فتح کے بعد پوائٹنس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ 

مزید خبریں :