Time 01 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے: سنیتا مارشل

اپنا نہ سوچنا بھی غلط ہے، تھوڑا خود غرض ہونا چاہیے: اداکارہ سنیتا مارشل/ فائل فوٹو
اپنا نہ سوچنا بھی غلط ہے، تھوڑا خود غرض ہونا چاہیے: اداکارہ سنیتا مارشل/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔

اداکارہ سنیتا مارشل حال ہی میں ایک نجی ٹی شو کی مہمان بنی تھیں  جس دوران میزبان کے ساتھ ساتھ شرکا نے بھی اداکارہ سے گفتگو کی۔

دوران شو اداکارہ سے انڈسٹری میں بڑھتی طلاق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے کچھ سالوں میں انڈسٹری میں بہت سی طلاقیں  دیکھنے میں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ ایک برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے آپ علیحدگی اختیار کرلیں کیونکہ شادی سے پہلے آپ کو نہیں پتا اس بندے یا بندی سے آپ کی بنے گی یا نہیں بنے گی یا ہمارے ساتھ آگے کیا مسائل ہوں گے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’ لیکن یہ سوچ کر ایک برے تعلق میں رہنا کہ طلاق سے ہمارے ماں باپ کا کیا ہوگا، بچوں کا کیا ہوگا؟ تو اس بارے میں اپنا نہ سوچنا بھی غلط ہے، تھوڑا خود غرض ہونا پڑے گا‘۔

مزید خبریں :