خیبرپختونخوا میں کتنے غیر ملکی غیر قانونی مقیم ہیں؟ ڈیٹا سامنے آگیا

پشاور میں سب سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک ہے: دستاویز/ فائل فوٹو
پشاور میں سب سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک ہے: دستاویز/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی غیر ملکیوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اب تک 51 ہزار سے زیادہ غیرقانونی غیر ملکیوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں میں 25 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک ہے۔

دستاویز کےمطابق نوشہرہ 7ہزار، ڈی آئی خان 11 ہزار، مردان 1900، چارسدہ ہزار سے زائد، ملاکنڈ 207، چترال لوئر 91، سوات 7  اور لکی مروت میں 30 غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھاکیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹانک 171، ہنگو 961، مانسہرہ 2700، ایبٹ آباد 145،  ہری پور ڈھائی ہزار سے زائد، کوہاٹ ڈیڑھ ہزار، ہنگو 961، بنوں 363 اور کرک میں 146 سے زیادہ غیرقانونی غیرملکیوں موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبر میں 5 ہزار، کرم 95 اور باجوڑ میں27 غیرقانونی غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :