Time 03 نومبر ، 2023
کھیل

پی سی بی میں ذکا اشرف کا مستقبل کیا ہوگا؟ سمری نگران وزیراعظم کو بھیج دی گئی

موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں: سمری/ فائل فوٹو
موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں: سمری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کو موصول ہوگئی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین پی سی بی کے مستقبل سے متعلق سمری  بھیجی گئی جس میں وزیراعظم سے رائے مانگی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہےکہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔

سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری ہوا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی سمری پر اپنی رائے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :