Time 03 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

نامناسب لباس: عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اتنا چھوٹے کپڑے کون پہن کر گھومتا ہے؟: پولیس نے عرفی کے گرفتار کی وجہ بتادی/ فائل فوٹو
' اتنا چھوٹے کپڑے کون پہن کر گھومتا ہے؟: پولیس نے عرفی کے گرفتار کی وجہ بتادی/ فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ و ماڈل  عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی  بے باک انداز اب  ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید  ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے  ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،  جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ   ' اتنا چھوٹے کپڑے پہن کر کون  گھومتا ہے؟'، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں  میں نہیں جاؤں گی جس کے بعد خاتون  پولیس نے  انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔

 عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے  عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی کی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا۔

مزید برآں  اداکارہ کو نامناسب لباس پر ایک ریسٹورینٹ میں بھی جانے سے روکا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :