کھیل

ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دیے جانے کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔

جمعہ کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوئی۔

سمری میں کہا گیا کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد حتمی توسیع یا تبدیلی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف کی 4 ماہ کی مدت کل ختم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توسیع کی سمری پر نگران وزیر اعظم کسی بھی وقت فیصلہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :