جرائم
Time 03 نومبر ، 2023

گوجرانوالا: شوہر کے ہاتھوں جلائی جانیوالی دوسری بیوی اسپتال میں دم توڑ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی دوسری بیوی نے لاہور کے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر دوسری بیوی کو جلانے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے بہلول چک میں 5 روز قبل پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق شمائلہ اور نصیر کے درمیان 2 سال قبل دوستی ہوئی، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔شمائلہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل نصیر سے شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شمائلہ اور نصیر کی پہلی بیوی روبینہ میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے تھے جس پر مبینہ طور پر نصیر اور اس کی پہلی بیوی نے مل کر دوسری بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی  تھی ۔

جس کے بعد متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال میں متنقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نصیر کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں :