14 جنوری ، 2013
پورٹ ایلزبتھ … جنونی افریقا نے نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری اننگز شکست سے دوچار کردیا، میزبان جنوبی افریقا کے 525 رنز کے جواب میں پوری کیوی ٹیم فالو آن کے بعد 211 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن کیوی ٹیم نے 157 رنز چار کھلاڑی آوٴٹ سے کھیل کا آغاز کیا ، ڈین براوٴنلی 44 اور بریڈ لی جان واٹلنگ 41 رنز کے ساتھ کریز پر آئے ۔ براوٴنلی 53 اور واٹلنگ 63 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تو مہمان ٹیم پھر نہ سنبھل سکی اور 211 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور ایک بار پھر اسے اننگز اور 193 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین کو میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری میں 3 وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں البی مورکل ، روبن پیٹرسن اور کلین ویلٹ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 12رنز بناسکی اور فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔جنوبی افریقا نے 2 میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔