Time 06 نومبر ، 2023
پاکستان

پی پی والےلیول پلیئنگ فیلڈکا رونا نہ روئیں، الیکشن فیلڈ میں آئیں: مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، ایک طرف کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور  دوسری طرف کہتے ہیں کہ کلین سوئپ کریں گے۔

لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کی انتخابی مہم کا  آغاز  21 اکتوبر کو  ہوچکا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈکا ابھی سے رونا ظاہر کرتا ہےکہ عوام نے 21  اکتوبر کو  نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد  آج بھی قائم ہے، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، 21 اکتوبر کو  پورے ملک  نے پاکستان کی سیاسی اور عوامی فیلڈ دیکھ لی، پیپلزپارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، پیپلز پارٹی ایک طرف کہتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور  دوسری طرف کہتی ہےکہ ہم کلین سوئپ کریں گے، تمام جماعتیں فیلڈ میں تیاری کریں، الیکشن کی تیاری کریں۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے  تو  وہ نواز شریف ہیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں  پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی ملک کو بچایا، عوام کو  بچایا، ن لیگ  واحد  جماعت ہے جو  الیکشن کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں :