Time 07 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

محب مرزا نے صنم سے شادی کا اعلان تاخیر سے کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

اداکار محب مرزا مومل شیخ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مہمان بنے جس دوران شو میں شامل ایک مداح لڑکی نے محب سے سوال کیا/ فائل فوٹو
اداکار محب مرزا مومل شیخ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مہمان بنے جس دوران شو میں شامل ایک مداح لڑکی نے محب سے سوال کیا/ فائل فوٹو

اداکار محب مرزا  اداکارہ صنم سعید سے شادی  کے اعلان میں تاخیر کا سوال واضح طور پر ٹال گئے اور اسے ’میری مرضی‘  کہتے ہوئے مداح کو خاموش کروادیا۔

اداکار محب مرزا  مومل شیخ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مہمان بنے جس دوران  شو میں شامل ایک مداح لڑکی  نے محب  سے سوال کیا کہ آپ نے صنم سے شادی کے اعلان میں اتنی تاخیر کیوں کی؟

لڑکی کے سوال پر محب مرزا کا کہنا تھا کہ آپ کیسے کہہ سکتی ہیں میں نے تاخیر سے اعلان کیا کیوں کہ آپ کو کیا پتا میری صنم سے شادی کب ہوئی؟

محب کی بات پرمیزبان  حسن چوہدری نےانہیں یاد دلایا کہ آپ نے ابھی حال ہی میں انٹرویو میں بتایا تھا کہ آپ کی صنم سے ملاقات ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی جس پر محب کا کہنا تھا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے، اظہار محبت اور شادی دونوں میں فرق ہے۔

دوسری جانب  حسن چوہدری نے محب سے حال ہی میں شوہر سے متعلق کی گئی پوسٹ پر سوال کیا، محب نے اپنے انسٹاگرام پر ایک  پوسٹ شیئر کی تھی جس میں درج تھا کہ اچھا شوہر کسی کو نہیں ملتا، ملے ہوئے شوہر کو ہی ٹھوک پیٹ کر اچھا بنانا پڑتا ہے۔

اس پوسٹ کو کئی لوگوں نے جہاں اچھا نہیں سمجھا وہیں  کچھ لوگوں نے ہنستے ہوئے ان  کی بات کو ازراہ مذاق لیا ۔

اس پر محب نے بتایا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا جسے کئی لوگوں نے ہنس کر ٹال دیا جب کہ مومل شیخ نے کہا کہ میں محب کی بات سے اتفاق نہیں کرتی کیوں کہ کئی لڑکیوں کو اچھے شوہر بھی مل جاتے ہیں۔

مزید خبریں :