07 نومبر ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کولکتا میں کوچز کے ہمراہ گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے، 8 گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا آج مکمل آرام کا دن تھا۔
تاہم پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے کچھ کوچز کولکتا میں آؤٹنگ کرتے ہوئے گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
کپتان بابر اعظم ، کوچ بریڈ برن ، بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اور بولنگ کوچ مورنی مورکل نے رائل گالف کلب کولکتا میں گالف کھیلا۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے ہوٹل ہی میں جم اور پول سیشنز میں حصہ لیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہونا ہے۔