Time 07 نومبر ، 2023
پاکستان

'اس بار نواز شریف کی کوشش ہے ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے ہی نہ دیا جائے'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف ہمیشہ  امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، اس بار نواز شریف کی کوشش ہےکہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے ہی نہ دیا جائے۔

اڈیالہ  جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور  سپریم کورٹ سمیت متعلقہ اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے  پر الیکشن متنازع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے  بڑھتی دہشت گردی  پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

 گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیب کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انتظامات کیے جائیں، آج جیلر کی جانب سے نیب کیس کے نوٹس کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کو  پہنچائی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے سلسلے میں خود پیش ہونےکا کہا ہے۔

مزید خبریں :