Time 07 نومبر ، 2023
کھیل

کولکتا میں پاکستانی کرکٹرز شاپنگ کرنے نکل پڑے

بھارتی شہر کولکتا میں پاکستانی کرکٹرز شاپنگ کرنے نکل پڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے، 8 گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا آج مکمل آرام کا دن ہے۔

تاہم قومی کرکٹرز نے ٹیم ہوٹل کے قریب واقع مال میں شاپنگ کی،  اسامہ میر، عبداللہ شفیق، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کیلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے مانی اسکوائر سے مختلف چیزیں خریدیں،  عبداللہ شفیق اور اسامہ میر نے فیملی ممبران کیلئے ساڑیاں لیں، زمان خان، حارث اور وسیم نے اپنے لیے کپڑے خریدے۔

اس موقع پر شاپنگ مال میں موجود افراد پاکستانی کرکٹرز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مال میں موجود افراد نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور اگلے میچ کیلئے قومی کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کیلئے آج مووی کا پلان بھی تھا تاہم بعد ازاں پلان کینسل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہونا ہے۔

مزید خبریں :