کھیل
Time 08 نومبر ، 2023

افغانستان کیخلاف ناقابل یقین جیت، میکسویل نے شکریہ کیساتھ معذرت کیوں کی؟

میکسویل نے اس شاندار اننگز کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میچ کے بعد اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا__فوٹو: ای ایس پی این
میکسویل نے اس شاندار اننگز کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میچ کے بعد اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا__فوٹو: ای ایس پی این

7 اکتوبر کو بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا یادگار میچ کھیلا گیا جس میں تقریباً افغانستان کی جیت پکی تھی لیکن آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے افغانستان کی جیت کی امیدوں کو تہس نہس کردیا۔

128 گیندوں پر 201 ناقابلِ شکست رنز بنانے والے میکسویل نے اپنی تابڑ توڑ اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے لگائے جس سے ناصرف آسٹریلوی مداح بلکہ کرکٹ شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

اب گلین نے اس شاندار اننگز کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میچ کے بعد اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے لکھا کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے، کپتان پیٹ کمنز نے شاندارساتھ دیا،معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔

واضح رہے کہ میکسویل افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مسلز پُل ہونے کے سبب شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، ایک وقت تھا جب ان کی جگہ اگلے بیٹر ایڈم زمپا آنے کے لیے تیار تھے تاہم میکسویل نے منع کردیا، وہ کریز پر کھڑے رہے اور چوکے چھکے مارتے رہے، انہیں بھاگ کر رن بنانے میں پریشانی کا سامنا تھا اسی لیے کمنز نے زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک میکسویل کو دی۔

پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر 12 رنز بنائے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف 91 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرگئی تھیں۔

مزید خبریں :