Geo News
Geo News

پاکستان
14 جنوری ، 2013

کوہستان اسکینڈل: 3 بھائیوں کے قتل میں ملوث 7 ملزمان کا ریمانڈ

کوہستان … کوہستان وڈیو اسکینڈل میں 3 بھائیوں کو قتل کرنیوالے 7 ملزموں کو عدالت نے 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کوہستان شیر محمد خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان شمس الدین، مختصر، اول خان، جن تاثیر، طاوٴس، بتول اور منشی کو تحصیل پالس کے علاقے بر پارو سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 3روزہ ریمانڈ پر تفتیش کیلئے پولیس کے حوکے کر دیا گیا۔

مزید خبریں :