08 نومبر ، 2023
فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔
فیفا نے اوٹس خان کی شہریت پر تنازعہ کی وجہ سے انہیں کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اب انہیں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اوٹس کو پاکستان ٹیم سے کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔
فیفا سے کلیئرنس ملنے کے بعد اوٹس خان ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اوٹس نے شہریت تنازعہ کی وجہ سے راؤنڈ ون کا میچ مس کر دیا تھا۔
فیفا کی جانب سے اوٹس خان کے دادا کی نئی دہلی میں ولادت کی بنیاد پر ان کی پاکستانی شہرت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
نئی دہلی میں ولادت پاکستان بننے سے قبل تھی، پاکستان بننے کے بعد فیملی فیصل آباد منتقل ہوگئی تھی۔