Time 08 نومبر ، 2023
پاکستان

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑنےکا حکم اچھا فیصلہ ہے: 84 فیصد افراد کی رائے

84 فیصد افراد نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 84 فیصد افراد نے افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے لیے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے 750 سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔

 سروے میں 69 فیصد نے امید ظاہر کہ افغان شہری اپنے وطن لوٹ جائيں گے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ افغان شہریوں کے اپنے وطن واپس جانے سے پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوگی۔

سروے کے مطابق55 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔

مزید خبریں :