Time 09 نومبر ، 2023
دنیا

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا

ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےپرغور کر رہی ہے: کیرولین جینز— فوٹو: الجزیرہ اسکرین گریب
ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےپرغور کر رہی ہے: کیرولین جینز— فوٹو: الجزیرہ اسکرین گریب

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

عرب میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

الجزیرہ چینل سے بات کرتے ہوئے بیلجیئن وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےپرغور کر رہی ہے، فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے، غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

بیلجیئن وزیر کا کہنا تھاکہ بیلجیئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

اس سے قبل بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم Petra De Sutter نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ 'اب اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت ہے'۔

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب وہاں کی وفاقی حکومت میں شامل 7 میں سے 5 جماعتیں اسرائیلی بائیکاٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :