پاکستان
15 جنوری ، 2013

اسلام آبادمیں لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اسلام آبادمیں لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اسلام آباد…اسلام آباد میں طاہر القادری کے دھرنے میں کلثوم پلازہ کے قریب پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کردی جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراوٴ کیا، شیلنگ کا آغاز مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعہ سے ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے شرکا میں سے کسی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔پولیس او رمظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران کارکنان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کوحفاظتی حصارمیں لے لیا۔واقع کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک کی طاہر القادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے پولیس اوررینجرز کو ہدایت کردی ہے کہ طاہرالقادری کوسیکیورٹی فراہم کی جائے،وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ہمارے مہمان ہیں اوران کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی پرتشدد کارروائی نہ ہوگی۔مزید براں وزیر داخلہ نے چیف کمشنراسلام آبادسے کلثوم پلازاکے قریب فائرنگ کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :