15 جنوری ، 2013
چارسدہ …چارسدہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔تحصیل شبقدر کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 618 ہے۔ جن کے لئے 85پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یہ نشست قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی محمد علی مہمند کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پرمرحوم ایم پی اے کے صاحبزادے بابر علی مہمند اور دو آزاد امیدوار حاجی گل یوسف مہمند اور راز محمددرانی کے درمیان مقابلہ ہے۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔