Geo News
Geo News

Time 13 نومبر ، 2023
دنیا

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ کو برطرف کردیا

وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمہ داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل  کا آغاز ہے جب کہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے آغاز کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کی حکومت میں واپسی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رشی سونک کی جانب سے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیے جانے کا امکان ہے جس میں چند وزرا کو ہٹا کر اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :