Time 15 نومبر ، 2023
کھیل

مجھے اختیار دیا جائے تو بابر کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا: عبدالرزاق

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے حوالے سے سابق کرکٹر عبدالرزاق، محمد عمر اور عماد وسیم نے گفتگو کی/ فائل فوٹو
جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے حوالے سے سابق کرکٹر عبدالرزاق، محمد عمر اور عماد وسیم نے گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہےکہ انہیں اختیار دیا جائے تو وہ بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بنائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے حوالے سے سابق کرکٹر عبدالرزاق، محمد عمر اور عماد وسیم نے گفتگو کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ 2019 میں سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے ساتھ تھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتی تھی، اگر نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتا ہے تو جیتنے کے چانس زیادہ ہیں جب کہ بھارت پر پریشر ہے لیکن وہ کرکٹ بہت اچھی کھیل رہے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم زبردست ہے، اگر کوئی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کو ہراسکتی ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھاکہ میں نے پہلے پروگرام میں کہا تھا بھارت فیورٹ ہے، مجھےلگتا ہے بھارت جیتے گا کیونکہ میزبان ٹیم کو صورتحال پتا ہوتی ہے انہیں اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا: عبدالرزاق

پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا، بابر کی پرفارمنس کو دیکھنا پڑے گا، ان کی جگہ ٹی 20 میں نہیں۔

مزید خبریں :