15 جنوری ، 2013
لاہور…انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم سے جمہوری نظم و نسق کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ عوام بلاجواز ڈرامے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ایک بناوٹی مذہبی معاشرے کا پرچار کر رہے ہیں جسے کئی مہذب اقوام بغاوت سے تعبیر کریں گی۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ایکٹوازم کے ذریعے سیاست کا انتظام کرنے کی کوششیں دنیا میں کہیں بھی مفید ثابت نہیں ہوئی جمہوری نظام کو پٹری سے اتارنا ملکی سا لمیت کیلئے خطرناک ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے آپس میں اتفاق رائے پیدا کریں۔