Time 16 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کردیا

مالٹا کی پیش کردہ قرار داد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔/ فوٹو اے ایف پی
 مالٹا کی پیش کردہ قرار داد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔/ فوٹو اے ایف پی

سلامتی کونسل کا جنگ میں وقفے کا مطالبہ اسرائیل نے مسترد کردیا۔

یورپی ملک مالٹا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں کئی روز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پیش کی گئی۔

قرار داد میں اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پرجنگ میں وقفے کا مطالبہ کیا ہے جس کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا ،برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 مالٹا کی پیش کردہ قرار داد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔


مزید خبریں :