Time 16 نومبر ، 2023
پاکستان

لاہور میں آج بھی اسموگ کے ڈیرے، پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ

پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے/ فائل فوٹو
پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے/ فائل فوٹو

لاہور میں آج بھی اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے جس کے باعث آج پھر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست  رہا۔

لاہور میں صبح 7  بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ صبح تعداد 264 تھی۔

پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور بدھ کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا تھا۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

مزید خبریں :