Time 16 نومبر ، 2023
پاکستان

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی طبیعت بہتر، آئندہ ہفتے ڈسچارج کردیا جائیگا

اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد وہ سرگودھا نہیں جائے گی اور لاہورمیں ہی رہےگی: پروفیسر الفرید ظفر/ فائل فوٹو
اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد وہ سرگودھا نہیں جائے گی اور لاہورمیں ہی رہےگی: پروفیسر الفرید ظفر/ فائل فوٹو

لاہور: گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ جنرل اسپتال میں5 ماہ سے زیرعلاج ہے اور طبیعت میں بہتری آنے پر اسے آئندہ ہفتے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ رضوانہ کی طبیعت بہتر ہوچکی ہے وہ اب چلتی پھرتی اوربات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے رضوانہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، مختلف محکموں کی طرف سے رضوانہ کو رکھنےکی درخواست آئی ہیں جس محکمے کی سہولیات بہتر ہوگی وہیں رضوانہ کو رکھا جائے گا۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد وہ سرگودھا نہیں جائے گی اور لاہورمیں ہی رہےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوانہ کا ایک بازوپلستر سے ٹھیک ہو چکا ہے اور دوسرا بازو ڈسچارج کرنے کے کچھ عرصے بعد اس کی سرجری کے بارے میں سوچا جائے گا، اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد رضوانہ کو نارمل لائف کی طرف لانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :