Geo News
Geo News

Time 16 نومبر ، 2023
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا

گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس57 ہزار سے زائد پوائنٹس  پر ٹریڈکرتا رہا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 716 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 56680 پر بند ہوا تھا۔


مزید خبریں :