Time 16 نومبر ، 2023
دنیا

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ کا اسرائیل پر غزہ کی کریم شالوم کراسنگ کھولنے پر زور

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہونے سے پہلے 60 فیصد ٹرک سامان لے کر غزہ میں اسی کراسنگ سے جاتے تھے: مارٹن گریفتھس/ فوٹو انٹرنیٹ
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہونے سے پہلے 60 فیصد ٹرک سامان لے کر غزہ میں اسی کراسنگ سے جاتے تھے: مارٹن گریفتھس/ فوٹو انٹرنیٹ

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے اسرائیل پر غزہ میں کریم شالوم کراسنگ کھولنے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ انسانی امداد پہنچانے کیلئے مختص کیے گئے 10 پوائنٹ میں سے ایک  کریم شالوم کراسنگ کو کھول کر امداد کو غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہونے سے پہلے 60 فیصد ٹرک سامان لے  کر غزہ میں اسی کراسنگ سے جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے بارڈر سے رفاح راہداری کے ذریعے امداد صرف پیدل ہی جاسکتی ہے کیونکہ اسے پیدل چلنے والوں کیلئے ہی بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ٹرک کے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔

 اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے مزید زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے مزید محفوظ مقام بنانے چاہئیں۔


مزید خبریں :