Geo News
Geo News

پاکستان
15 جنوری ، 2013

چیئرمین نیب نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی ارادہ رکھتے ہیں ،ترجمان

 چیئرمین نیب نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی ارادہ رکھتے ہیں ،ترجمان

اسلام آباد…ترجمان نیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دیں گے،بلکہ غریب عوام کے لیے کام کرنے کا مشن مکمل کریں گے ۔ترجمان نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی دیں گے۔ استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب غریب عوام کیلئے کام کرنے کا مشن رکھتے ہیں جسے وہ مشن پورا کریں گے۔

مزید خبریں :