Time 16 نومبر ، 2023
کھیل

تاریخی دن: پاکستان فٹبال ٹیم آج پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودیہ کا مقابلہ کریگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج ایک اہم دن ہے، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان ٹیم سعودی عرب سے مقابلہ کرے گی۔

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز کے راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ۔

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اے ایف سی کے راؤنڈ2 تک رسائی حاصل کی ہے۔

قومی فٹبال ٹیم کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر کی ٹیم سعودی عرب سے ہے،  یہ میچ الاحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے تقریباً ایک ہفتے سعودی عرب میں بھرپور پریکٹس کی ہے ، ٹیم میں مختلف ممالک میں رہائش پذیر 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں، البتہ کپتان عیسیٰ سلیمان زخمی ہونے کے باعث میچ کےلیے دستیاب نہیں۔

 ٹیم کے غیر ملکی کوچ اسٹیفن کونسٹٹائن نے کہا ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پر اعتماد ہیں۔

مزید خبریں :