16 نومبر ، 2023
پنجاب حکومت کی اسموگ ایمرجنسی بھی کام نہ آسکی ، صوبے میں اسموگ تشویش ناک صورت اختیار کرگئی۔
لاہور آج بھی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر رہا، نہ ماسک پہننے کی پابندی پرعمل ہوا ، نہ ہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نقل وحرکت روکی جاسکی ۔
صوبے میں بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ گیا ، اسموگ کے باعث ایک ماہ میں پنجاب بھر میں ساڑھے 19 لاکھ افراد سانس، گلے کے امراض، بخار، درد اور ٹائیفائیڈ سمیت مختلف امراض سے متاثر ہوئے ۔
اسموگ کے باعث لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین میں ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سنیما سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔