Geo News
Geo News

پاکستان
15 جنوری ، 2013

شب قدر میں ضمنی انتخابات،قومی وطن پارٹی کے بابر علی مہمند کامیاب

پشاور…چارسدہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 کے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی وطن پارٹی کے بابر علی 7170 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق بابرعلی نے 7ہزار ایک سوسترہ ووٹ حاصل کئے ،جبکہ آزادامیدوارحاجی گل یوسف 5ہزار9سودس ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،کے پی کے 22کی نشست قومی وطن پارٹی کے محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی،تحصیل شبقدر کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 618 تھی،جن کے لئے 85پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ،پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :