Time 17 نومبر ، 2023
دنیا

غزہ: القسام بریگیڈز نے انتقال کرجانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی

متوفی یرغمالی غزہ پٹی پرمسلسل بمباری کے باعث خوف وہراس کا شکار ہوگیا تھا: القسام بریگیڈز— فوٹو: القسام بریگیڈز
متوفی یرغمالی غزہ پٹی پرمسلسل بمباری کے باعث خوف وہراس کا شکار ہوگیا تھا: القسام بریگیڈز— فوٹو: القسام بریگیڈز

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے انتقال کرجانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی۔

القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور ساتھ غزہ لے آئے تھے۔

گزشتہ دنوں القسام بریگیڈز نے 19 سالہ یرغمالی اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی تھی جو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ماری گئی تھی اور اب عسکری ونگ نے اسرائیلی بمباری کے خوف سے مرنے والے بزرگ یرغمالی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں یرغمالی کو  زیر علاج اسٹریچر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم وہ بعد میں چل بسا تھا۔

اس حوالے سے القسام بریگیڈز کے مطابق بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريہ زالمن زدمنویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پرمسلسل بمباری کے باعث خوف وہراس کا شکار ہوگیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ متوفی یرغمالی کو حراست ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

مزید خبریں :