Time 19 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

مشہور بھارتی اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

اداکار کی فلموں میں ہیپی ویڈنگ، جون اور ایاپنم کوشیم سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں/ فائل فوٹو
اداکار کی فلموں میں 'ہیپی ویڈنگ'، 'جون' اور 'ایاپنم کوشیم' سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست کیرالہ میں ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے  مشہور ملیالم اداکار ونود تھامس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ  ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکار ونود تھامس ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ اداکار ونود تھامس کی عمر 45 سال تھی ۔

 پولیس  کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی وقت سے موجود ہے، جس کے بعد پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچی اور اداکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ونود تھامس نے ملیالم فلم انڈسٹری کی بہت سی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے، اداکار کی مشہور فلموں میں 'ہیپی ویڈنگ'، 'جون' اور 'ایاپنم کوشیم' سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :