Time 19 نومبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے: سابق آسٹریلوی کھلاڑی

بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی: ایڈم گلکرسٹ__فوٹو: فائل
بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی: ایڈم گلکرسٹ__فوٹو: فائل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت سے فائنل میچ سے قبل سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے۔

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ایک بہت بڑا اسٹیج ہے، موجودہ ٹیم کے کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ کپ فائنل کھیل چکے۔

ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا نے سیمی فائنل بہترین انداز سے کھیلا، آسٹریلیا حال ہی میں بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ہرا چکا ہے۔


مزید خبریں :